پبی پولیس نے دو رکنی موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کرلیا

بدھ 15 فروری 2017 22:58

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) پبی پولیس نے دو رکنی موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کر کے چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمدلی۔جبکہ دوسری کاروائی میں پبی پولیس نے قماربازی کی محفل الٹ دی ۔قمار بازی کے اڈے کے مالک سمیت06قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے ۔ جن کے قبضے سے آلات قمار بازی اورداو ء پر لگی ہزاروں روپے قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق مہراب غنی ولدافسرغنی سکنہ ڈاگ اسماعیل خیل نے پبی پولیس کو اپنے موٹر سائیکل ہنڈا125 کی گمشدگی کی رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے رشتہ دار کے ہاں گیا تھا اپنی موٹر سائیکل باہر کھڑی کی کچھ دیر بعد آیا تو دیکھا نامعلوم چوروں نے میری موٹر سائیکل چور ی کرلی تھی۔

(جاری ہے)

چنانچہ یس ایچ او تھانہ پبی شاد علی خان پولیس نفری کے ہمراہ پناہ کوٹ ڈاگ اسماعیل خیل ک قریب ناکہ بندی پر موجود تھے کہ ڈاگ اسماعیل خیل کی جانب سے دو مشکوک نوجوان موٹر سائیکل پر آتے ہوئے دکھا ئی دیئے جن کو روکا گیا۔

تو انھوں نے شک پڑنے پر روکا گیا ابتدائی تفتیش پر اپنے نام عزیراسلام ولد فضل رب خان سکنہ ڈاگ اسماعیل خیل اورزاہد ولدزبیرخان سکنہ ارمڑپایاں بتائے جبکہ موٹر سائیکل کے بارے میں وہ خاطر خوا ہ جواب نہ دے سکے چنانچہ مزید تفتیش کرنے پر ملزمان نے سارا راز اگل دیا اورکہا کہ یہ موٹر سائیکل انہوں نے چوری کی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتا رکرکے موٹر سائیکل قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی جبکہ دوسری کاروائی میں پبی پولیس کو اطلاع ملی کہ پبی کے علاقہ خان شیر گڑھی میں بڑے پیمانے پر قمار بازی کی محفل جاری ہے جس پر پبی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پبی کے علاقہ شینکے میں نعیم ولدعادل کے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ لگاکر جہانگیر ولد حاجی گل نور،شہاب ولد امجد،آفتاب ولد شکرم ،فدامحمد ولد نیاز احمد،شربت علی ولد یار محمدکورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے دائو پر لگی ہزاروں کی رقم ،آلات قمار بازی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :