مولانا فضل الرحمن کی پشاور اورمہمند ایجنسی میں دھماکوں کی مذمت

بدھ 15 فروری 2017 23:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے باہر اور مہمند ایجنسی میں ہو نے والے بم دھماکوںکی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر بدامنی پھیلانے کی کو ششیں کی جارہی ہیں۔ مرکزی میڈیا آفس کے مطابق مولانا نے ان دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لیئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے کہاکہ لاہور اور کوئٹہ کے بعد یہ واقعہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور جے یو آئی مرکزی ناظم عمومی مولانا عبد الغفور حیدری نے بھی پشاور حیات آباد اور مہمند ایجنسی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعات ملک کے امن خلاف ایک گہری سازش معلوم ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان واقعات کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں جو سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے سر گرم عمل ہیں۔ جے یو آئی کے دیگر رہنمائوں وفاقی وزیر اکرم خان درانی، مولانا محمد امجد خان ،مولانا فضل علی حقانی ،محمد اسلم غوری ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،عبد الرزاق عابد لاکھواور دیگر نے بھی سانحہ پشاور اور مہمند ایجنسی پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے امن اور قوم کے دشمن ہیں۔

متعلقہ عنوان :