متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر

بدھ 15 فروری 2017 23:05

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ شہر بھر کو ایم کیوایم کے کارکنوں نے اپنے پرچموں سے سجادیا ہے جبکہ ہورڈنگز و پینا فلیکس اور پوسٹرز کے ذریعہ عوام کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے ذمہ داران بازار اور بعض محلوں میں گھر گھر جا کر بھی عوام کو جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کسی بھی رہنما یا شخصیت کی تصاویرآویزاں نہیں کی گئیں۔