بانی ایم کیوایم کے ریڈ وارنٹ، درخواست انٹر پول کو موصول ہوگئی

بدھ 15 فروری 2017 23:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) بانی ایم کیوایم کے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ کے معاملے کے حوالے سے ایف آئی اے کی درخواست انٹر پول ہیڈ کوارٹر لیون، فرانس کو موصول ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق درخواست کے ہمراہ بانی ایم کیوایم کو مفرور قرار دینے کا عدالتی حکم بھی شامل ہے ،ْکراچی میں بانی ایم کیوایم کے خلاف درج ایف آئی آراور تفتیش کی نقول بھی موجود ہیں۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق انٹرپول حکام ایف آئی اے درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد وہ بانی ایم کیوایم کے ریڈ وارنٹس پرفیصلے سے متعلق ایف آئی اے کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :