گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے چودھری غلام سرور کی ملاقات

بدھ 15 فروری 2017 23:13

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے رائے ونڈ کی اہم سیاسی شخصیت چودھری غلام سرور نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور انہیں رائے ونڈ کے بنیادی مسائل بارے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

چودھری غلام سرور نے گورنر پنجاب کو رائے ونڈ کی تازہ ترین سیاسی صورت حال بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ کی عوام میاں محمد نواز شریف کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے تمام انتخابات میں رائے ونڈ سے مسلم لیگ کو واضح برتری سے کامیاب کروا یا ہے انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ،فلائی اوور منصوبہ جات سمیت دیگر اہم مسائل بارے بھی آگاہ کیا گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے رائے ونڈ دورے کی حامی بھرتے ہوئے رائے ونڈ کے مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔