چودھری غلام سرور کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی طرف سے دئیے گئے ظہرانہ میں شرکت

بدھ 15 فروری 2017 23:23

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) مسلم لیگی رہنماء سابق ممبر ضلع کونسل لاہور چودھری غلام سرور نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی طرف سے دئیے گئے ظہرانہ میں شرکت کی ،اس موقع پر انہوں نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو پنجاب حکومت کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور گورنر پنجاب کی قیادت میں پنجاب ترقی وخوشحالی کی منازل طے کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی دہشت گردی کے خاتمہ میں بنائی گئی نئی پالیسی نتیجہ خیز ثابت ہوگی ،دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ،عوام کی فلاح و بہبود کا سفر اپنی رفتار کے مطابق جاری رہے گا ،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے رائے ونڈ کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے دئیے گئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز پر ان کا اہلیان رائے ونڈ کی جانب سے شکریہ ادا کیا ،چودھری غلام سرور نے مزید کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور فلائی اوور رائے ونڈ کی بے مثال ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ،انہوں نے رائے ونڈ کے بنیادی مسائل بارے بھی آگاہ کیا ، اور رائے ونڈ کی تازہ ترین سیاسی صورت حال بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ کی عوام میاں محمد نواز شریف کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، تمام انتخابات میں رائے ونڈ سے مسلم لیگ کو واضح برتری سے کامیاب کروا یا ہے، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے رائے ونڈ دورے کی حامی بھرتے ہوئے رائے ونڈ کے مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی،سینئر صحافی مقصود اعوان بھی ہمراہ تھے ۔