سوئی گیس کے حوالے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کئے جائیں،امیرمقام

بدھ 15 فروری 2017 23:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام کی زیرصدارتSNGPLکے ہیڈکوارٹرلاہورمیںاعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹرSNGPLامجدلطیف،جنرل منیجرHRسمیت دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹرامجدلطیف نے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کے خیبرپختونخوامیںجاری ترقیاتی منصوبوںاورمستقبل کیلئے لائحہ عمل سے آگاہ کیااورخیبرپختونخوامیںگیس کے حوالے سے کئے اہم فیصلے کئے گئے اورپشاورشہرمیںکم دبائوکے مسئلے پرقابوپانے کیلئے ایک ہفتے میںلائحہ عمل پیش کرنے کی احکامات جاری کی گئیںتاہم سوئی گی حکام نے وزیراعظم کے مشیرکو پشاورشہرمیںسوئی گیس کے کم دبائو مسئلے کوترجیحی اورمستقل بنیادوںپرحل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے پشاورمیںسوئی گیس کے کم دبائو کیلئے چنددنوںمیںلائحہ عمل تیارکرنے اورکم دبائوکامسئلہ مستقل بنیادوںپر فی الفورحل کرنیکی احکامات جاری کیں،مردان سوات12انچ پائپ لائن سمیت کئی دیگرجاری منصوبوںپرکام برق رفتاری سے جاری کرنے کے بھی ہدایت دے دی گئی۔انہوںنے کہاکہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سوئی گیس کے حوالے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کئے جائیںاورخیبرپختونخوامیںکومبنگ اورسوئی گیس کنکشن کے کوٹے میں100 اضافے یعنی 30ہزارسے بڑھاکر60ہزارسالانہ کیاگیاہے کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئے ۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ سوئی گیس عوام کابنیادی سہولت کیساتھ ساتھ بنیادی حق بھی ہے جسکی فراہمی کابیڑہ وفاقی حکومت نے اٹھایاہے اورموجودہ وفاقی حکومت کے دوراقتدارمیںنہ صرف کومبنگ کوٹہ میںسوفیصداضافہ کیاگیابلکہ نئے کنکشن کی فراہمی میںبھی سو فیصد اضافہ کرکی30ہزارسی60ہزارتک بڑھادیاگیاہے اورانشاء اللہ سوئی گیس کی مدمیںعوام کومزیدریلیف دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :