مظفر سید ایڈوکیٹ کا فاٹا میں قبیلہ گرفتاری میں اساتذہ کے استثنیٰ کا مطالبہ

بدھ 15 فروری 2017 23:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے وفاق سے فاٹا میں اجتماعی ذمہ داری قانون کے تحت کسی فرد کے جرم میں پورے قبیلے یا گائوں والوں کی گرفتاری کے رواج میں اساتذہ کے مکمل استثنیٰ کا مطالبہ کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اس بارے میں فوری اقدام نہ ہونے کی صورت میں انکی جماعت معاملہ عوامی سطح پر اٹھائے گی اس کا اظہار انہوں نے غلنئی مہمند ایجنسی میں پاکستان تنظیم اساتذہ فاٹا کے زیراہتمام مقامی کالجوں کی دو خواتین اور ایک مرد پرنسپل کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں الوداعی تقریب اور تنظیم کی خواتین ونگ کی رسم تاسیس سے خطاب میں کیا مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ اساتذہ قوم کے حقیقی محسن ہیں جنہیں پورا آئینی تحفظ حاصل ہے ملک کے کسی بھی گوشے میں انکی تذلیل آئین سے غداری اور اسکی عبرتناک سزا ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے انہوں نے قومی مہمات میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے کو بھی قومی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو قومی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے مورچے پر لڑنے دیا جائے اور انہیں دوسرے فرائض میں الجھانے سے گریز کیا جائے تاکہ معاشرے میں اساتذہ کا تقدس پوری طرح بحال کیا جا سکے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے عام انتخابات میں انکی جماعت برسراقتدار آئی تو ہر قسم کی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یہ کام کر گزرے گی انہوں نے ٖفاٹا کے خیبر پختونخوا میں فوری انضمام کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف قبائل کی تمام محرومیوں کا خاتمہ اور دیرینہ آرزئوں کی تکمیل بلکہ موثر بارڈر مینجمنٹ کے ذریعے پورے ملک کا دہشت گردی کے عفریت سے نجات اور پائیدار امن ممکن ہے مظفر سید ایڈوکیٹ نے ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی، ٹیچنگ الاوئنس، ون سٹیپ پروموشن، ٹائم سکیل، اپ گریڈیشن اور دیگر مسائل و مطالبات کے مناسب ازالے نیز فاٹا میں توسیع کا یقین دلایا تقریب سے تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا کے صدر خیراللہ حواری، مہمند ایجنسی کے صدر دست علی، باجوڑ ایجنسی کے صدر پروفیسر بخت منیر، جمرود گرلز ایلیمنٹری کالج کی پرنسپل نیلم اعظم، سید احمد خان اور دیگر اساتذہ رہنمائوں نے بھی خطاب کیا اور صوبائی حکومت کی تعلیمی اصلاحات کو سراہا قبل ازیں مظفر سید ایڈوکیٹ نے خواتین ونگ کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا جن میں صدر رقیہ محسن، جنرل سیکرٹری جمیلہ بیگم، جائنٹ سیکرٹری فوزیہ مراد، نائب صدر پیلس بیگم، فنانس سیکرٹری رضیہ خان اور صدر شعبہ بہبود بشریٰ عثمان شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :