آصف زرداری کا 17 فرروری کو وطن واپس آنے کا امکان ، بلاول بھٹوزرداری نے دورہ امریکا میں توسیع کردی

بدھ 15 فروری 2017 23:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) سابق صدر مملکت اورپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرنزکے سربراہ آصف علی زرداری کا 17 فرروری کو وطن واپس آنے کا امکان ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے دورہ امریکا میں توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے امریکی دورے میں توسیع کے بعد آصف علی زرداری نے جلد وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری وطن واپسی پر فاٹا کے تمام فریقین سے ملاقات کریں گے۔سابق صدر کے سترہ فروری کو وطن واپس آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری اب 16 فروری کے بجائے 27 فروری کو وطن واپس آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :