لاہور ہائیکورٹ ، گورنر ہائوس کے دو ملازمین کوتنخوائوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب کو حکم جاری

بدھ 15 فروری 2017 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے گورنر ہائوس کے دو ملازمین کو نے تنخوائیں نہ دینے کے معاملے پر حکومت پنجاب کو تنخوائوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ایاز مصطفی اور سلیم اسلم کی درخواست پر کیس کی سماعت کی جس تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

وکیل کے مطابق ملا زمین کی مستقلی سے متعلق معاملہ زیر سماعت لیکن حکومت نے جولائی 2016 سے تنخوا نہیں دی. وکیل نے استدعا کی کہ حکومت پنجاب کو تنخوائوں کی ادائیگی کا حکم دیا جائی. ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کو ہدایت کہ تنخوائوں کی ادائیگی کرکے اس کی رپورٹ پیش کی جائے ورنہ دے کر پیش ہوں ورنہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ (خالد احمد)