نادرا بلڈنگ کرپشن کیس میں ملوث ملزم کی عبوری درخواست پر ملزم کوشامل تفتیش ہونے کا حکم ، سماعت 23فروری تک ملتوی

بدھ 15 فروری 2017 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر احمد نے نادرا بلڈنگ کرپشن کیس میں ملوث ملزم کی عبوری درخواست پر ملزم کوشامل تفتیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 23فروری تک ملتوی کردی۔ بدھ کو نادرا کے لئے غیر قانونی طور پرعمارت کرایہ پر لینے کے معاملے میں ملوث ملزم طاہر اکرم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے ملزم طاہر کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے سماعت 23فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ نادرا حکام نے کرایہ پر عمارت لے کر چھ ماہ تک خالی رکھی اور بلڈنگ حاصل کرنے کے لئے پیپرا رولز کو بالائے طاق رکھا گیا،نادرا حکام خالی بلڈنگ کا چھ ماہ تک کرایہ دیتے رہے اور اس دوران نادرا کو کرائے کی بلڈنگ کی مد میں سوا3 کروڑ روپے کا نقصان ہواجس پر ایف آئی اے نے کارروائی شروع کر رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :