روس کے ساتھ کشیدگی میں کمی کا نیٹو کی جانب سے خیر مقدم

جمعرات 16 فروری 2017 11:05

روس کے ساتھ کشیدگی میں کمی کا نیٹو کی جانب سے خیر مقدم
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) نیٹو نے روس کے ساتھ مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔برسلز سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی لانے کے لئے روس کے ساتھ مذاکرات کئے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے واشنگٹن کے ساتھ اخراجات کی تقسیم کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا اہم ترین مسئلہ یہ ہے کہ نیٹو، اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرے۔

دوسری جانب نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اس تنظیم کے دفاعی بجٹ میں اضافے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ توقع سے بھی زیادہ رہا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ مشرقی یورپ میں روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کے فوجی سازوسامان اور فوجیوں کی تعیناتی پر روس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :