قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، سردار نزاکت علی

جمعرات 16 فروری 2017 11:43

اسلام آباد ۔ 16فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) قومی سائیکلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ سردار نزاکت علی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایشین چیمپئن شپ 25 فروری سے 3 مارچ تک بحرین میں کھیلی جائے گی جس میں 6 سائیکلسٹ دو کیٹگریز کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

سنیئر انڈر23- کیٹگری میں چار اور جونیئر کیٹگری میں دو کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے اور کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور تیاری کر رہے ہیں۔ سنیئر انڈر23- کیٹگری میں چار کھلاڑیوں میں محمد ارسلان، باران اشرف، عبدالباسط اور محمد فرمان جبکہ جونیئر کیٹگری میں دو کھلاڑی جن میں تنزیل اور حبیب اللہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :