عراق میں ٹرک کے ذریعے خود کش حملہ،24افراد ہلاک

حملہ صدر سٹی کے علاقے حبیبیہ میں ہوا،کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی،ترجمان عراقی وزارت داخلہ

جمعرات 16 فروری 2017 11:47

عراق میں ٹرک کے ذریعے خود کش حملہ،24افراد ہلاک
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) عراقی دارالحکومت بغداد کے ایک شیعہ اکثریتی مضافاتی علاقے میں ایک بم دھماکے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے فرانسیسی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صدر سٹی نامی علاقے کی مصروف مرکزی شاہراہ میں ایک پک اپ ٹرک کے ذریعے خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جس میں 42 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

انہوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ صدر سٹی کے علاقے حبیبیہ کے علاقے میں ہوا۔عراقی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق 2017 کے ابتدائی چند روز میں بغداد میں خودکش حملوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا تاہم حالیہ چند دنوں میں ان واقعات میں کمی ہوئی ہے۔اس حملہ کی اب تک کسی گروہ یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے اس سے ملتی جلتے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

(جاری ہے)

دولتِ اسلامیہ کے حملوں میں اس وقت سے تیزی دیکھی گئی ہے جب چار ماہ قبل امریکی فوج کی مدد کے ساتھ عراقی فوج نے تنظیم کے اہم گڑھ موصل سے اسے نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا۔اس سے قبل منگل کے روز جنوبی بغداد میں ایک اور حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ صدر سٹی کے علاقے میں ہی دو جنوری کو ہونے والے حملے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔گذشتہ چند روز میں بغداد میں شیعہ عالم مقتدہ الصدر کے حامیوں نے مظاہرے کیے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انتخابات کے نگران الیکشن کمیشن میں تبدیلیاں کی جائیں۔ اتوار کو مظاہروں میں پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :