دفاعی تعاون اتنا ،جتنی ادائیگیاں ہوں گی، نیٹو ممالک کو امریکی دھمکی

امریکا بھی اپنی ذمہ داریاں کم کرکے باقی رکن ممالک کے برابر لائے گا،وزیردفاع جیمز میٹس

جمعرات 16 فروری 2017 11:47

دفاعی تعاون اتنا ،جتنی ادائیگیاں ہوں گی، نیٹو ممالک کو امریکی دھمکی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے نیٹو رکن ممالک کو تنبیہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے قومی دفاعی بجٹ بڑھائیں اور مغربی دفاعی اتحاد کے اخراجات کے لیے زیادہ رقوم مہیا کریں، ورنہ امریکا بھی اپنے حصے کی رقوم کم کر دے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اس اتحاد میں واشنگٹن کے پارٹنر ملکوں کو واضح طور پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے نیٹو کے دائرہ کار کے اندر اپنے دفاعی بجٹوں میں اضافہ نہ کیا، تو امریکا بھی اس حوالے سے اپنی مالیاتی ذمے داریوں کو، جو اب تک کسی بھی دوسرے رکن ملک سے زیادہ ہی رہی ہیں، کم کر کے ’اعتدال‘ پر لے آئے گا۔

میٹس نے کہاکہ نیٹو کا کام مغربی اقدار کا تحفظ ہے اور اس عمل میں امریکی ٹیکس دہندگان اس مشترکہ دفاع کے لیے اپنا غیر متناسب حصہ مزید ادا نہیں کر سکتے۔امریکی وزیر دفاع نے نیٹو پارٹنر ریاستوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کی قومیں یہ نہیں چاہتیں کہ امریکا اس دفاعی اتحاد میں اپنے کردار اور مالی ذمے داریوں میں کمی کرے، تو آپ کے ملکوں کے دارالحکومتوں کو بھی اس مشترکہ دفاع کے لیے کافی حمایت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :