دبئی :500ڈالر سے کروڑ پتی بننے والی غیر ملکی خاتون نے ترقی کی منا زل کیسے تہہ کیں؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 11:38

دبئی :500ڈالر سے کروڑ پتی بننے والی غیر ملکی خاتون نے ترقی کی منا زل کیسے ..
دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16فروری 2017) : 1993میں 21سالہ ایتھوپین لڑکی سارہ عریدی دبئی میں پہلی بار آئی ۔ اس وقت اس کے پاس صرف 500ڈالر کی رقم موجود تھی ۔سارہ نے 1993سے 1999تک بہت مختلف چھوٹے موٹے کام کر کے جدو جہد کرتی رہی اور اسی کا نتیجہ تھا کہ 1999میں پہلا ریسٹورینٹ حبشہ کے نام سے کھولا۔اس کے بعد سارہ نے ایتھوپیا میں انڈین فلمیں دکھانے کے لیے ویڈیوسنٹر بھی کھول لیا۔

جس میں امتابھ بچن ، سلمان خان اور شاہ رخ کی فلمیں دکھائی جاتی تھیں۔

(جاری ہے)

لیکن اصل ترقی دوسرا ریسٹورینٹ کھولنے کے بعد ملی جو کہ فجری مرر کے علاقے میں کھولاگیا تھا۔بزنس اتنا پھیلا کہ ایک مہینہ میں ہی 100,000درہم کما لیے ۔ اس کے بعد پہلے مرسڈیز خریدی ۔سارہ کا کہناہے کہ اس نے بہت جدو جہد کی اس کے امارات میں نو ریسٹورینٹس ہیں۔اربوں روپے کی مالکہ سارہ کو خود نہیں پتہ تھا کہ وہ ایک دن اتنی بڑی اور امیر ترین خاتون ہو گی ۔سارہ کا کہناہے کہ اگر دبئی میں آپ قانونی طریقے سے کام کرتے ہیں تو کوئی بھی آپ کو پریشا ن نہیں کریگا اور کامیابی بھی ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :