سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے زیادہ سرمایہ کاری کرنا ہو گی، جرمن وزیر دفاع

جمعرات 16 فروری 2017 13:02

سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے زیادہ سرمایہ کاری کرنا ہو گی، جرمن وزیر دفاع
برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) جرمن وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکا کا یہ مطالبہ قابل فہم ہے کہ نیٹو رکن ممالک اس عسکری اتحاد کے لیے اپنی اپنی فنڈنگ میں اضافہ کریں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ایک نشریاتی انٹرویو میں خاتون وزیر نے کہا کہ آئندہ برسوں میں یورپی ممالک اس پارٹنر شپ کی خاطر اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپی ممالک اور جرمنی کو اپنی سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے زیادہ سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔واضح رہے کہ امریکا کئی برسوں سے یہ مطالبہ کر رہا ہے کہ یورپی رکن ممالک اپنی قومی مجموعی پیداوار کا دو فیصد دفاع پر خرچ کریں۔

متعلقہ عنوان :