علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بیچلرپروگرامز فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 16 فروری 2017 13:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2016ء میں پیش کئے گئے بیچلرپروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بیچلر پروگرامز میں بی ایس )مائیکروبیالوجی ( ،ْ بی ایس )کیمسٹری (،ْ بی اے )جنرل ( ،ْ بی کام ،ْ بی اے )لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز(،ْ بی اے ابلاغ عامہ اور بی اے درس نظامی پروگرامز شامل ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق یہ تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے گئے ہیں اور رزلٹ کارڈز طلبہ و طالبات کو بذریعہ ڈاک بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے نتائج کا اعلان اسی ماہ کے آخری ہفتے میں کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :