ن) لیگ کے 8اراکین اسمبلی کی نااہلی کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کے سپیکرز کو ریفرنس ارسال

سعد رفیق ، طلا ل چوہدری ، محسن رانجھا،مریم اورنگزیب ، خواجہ آصف ، دانیال عزیز،پرویز رشید، رانا ثناء اللہ کی نااہلی کا مطالبہ اراکین اسمبلی پانامہ لیکس پر جھوٹ بول کر آئین اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ،عدلیہ کیخلاف بھی پروپیگنڈا کیا سول سوسائٹی کی آمنہ ملک کی طرف سے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے ریفرنس بھجوائے

جمعرات 16 فروری 2017 13:36

ن) لیگ کے 8اراکین اسمبلی کی نااہلی کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کے سپیکرز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سات اراکین اسمبلی او رایک سینیٹر کی نااہلی کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی کے سپیکرز اور چیئرمین سینیٹ کو ریفرنس ارسال کر دیا گیا ۔ سول سوسائٹی کی آمنہ ملک نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے ریفرنس ارسال کیے ۔ ریفرنس میں رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق ، طلا ل چوہدری ، محسن رانجھا،مریم اورنگزیب ، خواجہ آصف ، دانیال عزیز،سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر پنجاب رانا ثناء اللہ کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی اور سینیٹر پانامہ لیکس پر جھوٹ بول کر آئین اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ، اراکین آئین کے آرٹیکل 62ڈی اور ای پر پو را نہیں اترتے، انہوں نے آئین کے آرٹیکل 204،63 ون جی کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ اراکین نے عدلیہ کے خلاف بھی پروپیگنڈا کیا۔ سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ مذکورہ اراکین کو نااہل کروانے کے لئے ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مزید کارروائی کے لئے بھجوائیں ۔