پاکستان بزنس کونسل دبئی کے سابق صدر خواجہ تنویر الاسلام (مرحوم )کے لئے حکومت پاکستان کی طرف سے ’’تمغہ امتیاز‘‘ کی منظوری

جمعرات 16 فروری 2017 13:41

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) حکومت پاکستان کے شعبہ قومی اعزازات نے پاکستان بزنس کونسل دبئی کے سابق صدر خواجہ تنویر الاسلام (مرحوم) کی خدمات کے پیش نظر تمغہ امتیاز (بعدازوفات) دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بزنس کونسل دبئی کے موجودہ صدر احمد شیخانی نے متذکرہ خوش کن اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر خواجہ تنویر الاسلام کی خدمات پاکستانی کمیونٹی کے لئے بہت زیادی ہیں۔ان خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کیل ئے بعد از وفات ’’تمغہ امتیاز‘‘ کا اعلان کیا ہے جو ان کی اہلیہ کو 23 مارچ 2017ئ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب برائے تقسیم اعزازات میں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :