عراق، بغداد خودکش حملے میں 18 افراد ہلاک،42 زخمی

جمعرات 16 فروری 2017 14:13

عراق، بغداد خودکش حملے میں 18 افراد ہلاک،42 زخمی
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) عراق کے شہر بغداد میں خودکش حملے میں 18 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گے غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے ایک شیعہ اکثریتی مضافاتی علاقیصدر سٹی نامی کی مصروف مرکزی شاہراہ میں ایک پک اپ ٹرک کے ذریعے خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جس میں 18 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گے ہیں اس حملہ کی کسی گروہ یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے اس سے ملتی جلتے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

(جاری ہے)

دولتِ اسلامیہ کے حملوں میں اس وقت سے تیزی دیکھی گئی ہے جب چار ماہ قبل امریکی فوج کی مدد کے ساتھ عراقی فوج نے تنظیم کے اہم گڑھ موصل سے اسے نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا۔عراقی وزارتِ داخلہ کے ترجمانکے مطابق حملہ صدر سٹی کے علاقے حبیبیہ کے علاقے میں ہوا۔اس سے قبل جنوبی بغداد میں ایک اور حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ صدر سٹی کے علاقے میں ہی دو جنوری کو ہونے والے حملے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :