امریکی وزیر دفاع کی نیٹو اتحادیوں کو دھمکی، دفاعی اخراجات میں حصہ نہ دیا گیا تو امریکا اپنے نیٹو کردار میں کمی کر سکتا ہے

جمعرات 16 فروری 2017 14:15

امریکی وزیر دفاع کی نیٹو اتحادیوں کو دھمکی، دفاعی اخراجات میں حصہ نہ ..
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) امریکہ نے کہا ہے کہ دفاعی اخراجات میں حصہ نہ دیا گیا تو اپنے نیٹو کردار میں کمی کر سکتے ہیں ، اتحادی اپنے اپنے دفاعی بجٹوں میں مجموعی قومی پیداوار کا کم از کم دو فی صد حصہ دفاع کے لیے مختص کریں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلزمیں نیٹو رکن ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقات میں جنرل میٹس نے کہا کہ اتحادی اپنے اپنے دفاعی بجٹوں میں مجموعی قومی پیداوار کا کم از کم دو فی صد حصہ دفاع کے لیے مختص کریں۔ بصورت دیگرامریکا اتحادیوں کے دفاع سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر پائے گا۔

متعلقہ عنوان :