ترک صدر رجب طیب اردوان کی سعودی عرب میں سرکاری مذاکرات مکمل کرنے کے بعد خانہ کعبہ کی زیارت اور عمر ہ کی ادائیگی

جمعرات 16 فروری 2017 14:15

ترک صدر رجب طیب اردوان کی سعودی عرب میں سرکاری مذاکرات مکمل کرنے کے ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب میں سرکاری مذاکرات مکمل کرنے کے بعد خانہ کعبہ کی زیارت کی اور عمر ہ ا دا کیا۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر اردوان نے مدینہ منورہ میں حضرت محمدﷺ کے روضے پر حاضری دینے کے بعد مسجد نبوی کی زیارت کی۔ اس کے بعد وہ مکہ گئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے وفد کے ہمراہ مکہ منورہ میں طواف کیا اور مروہ اور صفا کی پہاڑیوں کے درمیان چکر لگائے اور مسجد الحرام میں عبادت کی۔صدر اردوان نے اپنی اہلیہ آمینہ اردوان،مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی اقار وزیر اقتصادیات نہات زیبی کچی ،توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک اور خفیہ سروس کے سربراہ حاقان فیدان کے ساتھ عمرہ ادا کیا۔