سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے زیادہ سرمایا کاری کرنا ہو گی، جرمن وزیر دفاع

جمعرات 16 فروری 2017 14:28

سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے زیادہ سرمایا کاری کرنا ہو گی، جرمن وزیر دفاع
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) جرمن وزیر دفاع اورزلا فان ڈیئر لاین نے کہا ہے کہ امریکا کا یہ مطالبہ قابل فہم ہے کہ نیٹو رکن ممالک اس عسکری اتحاد کے لیے اپنی اپنی فنڈنگ میں اضافہ کریں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایک نشریاتی انٹرویو میں خاتون وزیر نے کہا کہ آئندہ برسوں میں یورپی ممالک اس پارٹنر شپ کی خاطر اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش کریں گے۔ واشنگٹن کئی برسوں سے یہ مطالبہ کر رہا ہے کہ یورپی رکن ممالک اپنی قومی مجموعی پیداوار کا دو فیصد دفاع پر خرچ کریں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپی ممالک اور جرمنی کو اپنی سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے زیادہ سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :