عبدالرازق شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے کوئٹہ کے شہریوں کوبڑی تباہی سے بچایا، صوبائی حکومت شہید کے لواحقین کے ساتھ ہرممکن تعاون کریگی،صوبائی وزیرداخلہ وقبائلی امور میر سرفراز بگٹی

جمعرات 16 فروری 2017 14:52

عبدالرازق شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے کوئٹہ کے شہریوں کوبڑی ..
کوئٹہ۔16فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) صوبائی وزیرداخلہ وقبائلی امورمیرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار عبدالرازق نے اپنی جان کانذرانہ پیش کرکے کوئٹہ کے شہریوں کوبڑی تباہی سے بچالیا ہے حکومت شہید کے لواحقین کے ساتھ ہرممکن تعاون کریگی ۔شہید عبدالرزاق کی خدمات کوہمیشہ یادکھاجائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جمعرات کوبم ناکارہ بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے کانسٹیبل عبدالرزاق کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میرسرفراز بگٹی نے شہید کے گھروالوں سے دلی ہمدردی اورتعزیت کرتے ہوئے عبدالرزاق کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں اورشہید کبھی نہیں مرتے بلکہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔وزیرداخلہ وقبائلی امورمیرسرفراز بگٹی نے کہاکہ عبدالرازق ایک نڈراوربہادر جوان تھے جنہوں نے کوئٹہ سمیت دیگرعلاقوں میں سینکڑوں بموں کوناکاربناتے ہوئے معصوم انسانوں کو بچانے کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا۔انہوںنے دعاکی اللہ تعالیٰ شہید عبدالرزاق کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاء فرمائے۔