ٹی ایم اے کے سنیٹری ورکروں نے واسا کے خلاف تھانہ کینٹ چوک ایبٹ آباد میں احتجاجی کیمپ لگا دیا

جمعرات 16 فروری 2017 16:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ٹی ایم اے کے سنیٹری ورکروں نے واسا کے خلاف تھانہ کینٹ چوک ایبٹ آباد میں احتجاجی کیمپ لگا دیا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی طرف سے پانی اور صفائی کے نظام کیلئے نئے محکموں واسا کے قیام کے بعد ٹی ایم اے کا سینی ٹیشن سٹاف مسلسل احتجاج کر رہا ہے۔ ٹی ایم اے کے سینی ٹیشن سٹاف نے واسا کے خلاف تھانہ کینٹ چوک میں احتجاجی کیمپ بھی لگا دیا ہے۔ سینی ٹیشن سٹاف کا کہنا ہے کہ واسا کے قیام سے سرکاری خزانہ پر بوجھ بڑھے گا، عوام اور ملازمین کو اس ادارہ کا کوئی فائدہ نہیں، ملازمین نے واسا کے خاتمہ تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :