اکھڑیلہ میں سوئی گیس فراہمی کیلئے آئندہ ہفتہ کام شروع کر دیا جائے گا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 16 فروری 2017 16:42

اکھڑیلہ میں سوئی گیس فراہمی کیلئے آئندہ ہفتہ کام شروع کر دیا جائے گا، ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اکھڑیلہ میں 2 کروڑ 68 لاکھ روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی کیلئے آئندہ ہفتہ کام شروع کر دیا جائے گا، منصوبہ پر 2 کروڑ 68 لاکھ روپے لاگت آئے گی جس سے علاقہ میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز سوئی گیس کی فراہمی کیلئے اکھڑیلہ کے حاجی سلطان محمد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے اکھڑیلہ کیلئے فوری طور پر کروڑوں روپے کے منصوبہ کا اعلان کرتے ہوئے سوئی گیس فراہمی کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ وفد میں سفیر احمد، خانی زمان، حاجی صابرو اکھڑیلہ کے دیگر عمائدین بھی شامل تھے۔ وفد کی قیادت حاجی سلطان محمد کر رہے تھے۔ وفد نے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے فنڈ فراہم کرنے پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا شکریہ ادا کیا۔