حکومت پنجاب چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے، ملک تنویر اسلم

جمعرات 16 فروری 2017 17:41

لاہور۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو ملک تنویر اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہے، بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اب دوسرے سیکٹرز کو بھی اس میں بھر پور شامل کیا جا رہا ہے، اپنے جاری کردہ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ اب تک 14 ہزار فیملیز ہیڈ کو سی این آئی سیز جاری کئے جا چکے ہیں ،بھٹوں سے مائیگریٹ کئے گئے بچوں کو بھی ٹریس کیا جا رہا ہے اور اس مد میں بہت سے بچے ٹریس ہو چکے ہیں اور رہ جانے والوں کیلئے تیزی سے کام جاری ہے ،انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی سی ون منظو رکیا جاچکا ہے جس کے تحت اس منصوبے کا سکوپ 36 اضلاع تک بیک وقت بڑھا دیا گیا ہے او راگلے تین سیکٹرز پر بیک وقت کام شروع ہو چکا ہے ،جس کے تحت پانچ سے پندرہ سال تک کے بچے پرائمری تعلیم اور سکلز ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں اور بچوں کے ٹارگٹ کو بڑھا کر 257000 سے بڑھا کر 344000 تک کر دیا گیا ہے ،ہر سکول جانے والے بچے کو آن لائن سسٹم میں لایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی وقت کسی بھی بچے کی بروقت نشاندہی کی جا سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :