امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام، برطانوی پائونڈ کی قدر میں کمی، یورو کی قدر میں اضافہ

جمعرات 16 فروری 2017 18:10

امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام، برطانوی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدریں مستحکم رہیں جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی تاہم یورو کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعرات کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر برقرار رہے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدر میں 9 پیسے کی کمی رونماء ہوئی تاہم یورو کی قدر میں 32 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہا۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.38 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے پر بند ہوئی۔ مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 131.74 روپے سے کم ہو کر 131.65 روپے اور قیمت خرید 128.61 روپے سے کم ہو کر 128.53 روپے رہ گئی تاہم یورو کی قیمت فروخت 111.82 روپے سے بڑھ کر 112.14 روپے اور قیمت خرید 109.17 روپے سے بڑھ کر 109.48 روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :