وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا آغا محمد شورش کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 16 فروری 2017 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے آغا محمود شورش کے جوانسال صاحبزادے اور پی ٹی وی کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز آغا مسعود شورش کے بھتیجے آغا محمد شورش کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

متعلقہ عنوان :