کراچی ،نامعلوم چور بس اسٹینڈ کے علاقے میں جنرل اسٹور کے تالے توڑ کر 80 ہزار روپے سے زائد رقم ،دیگر سامان چوری کرکے فرار

جمعرات 16 فروری 2017 18:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ سول لائن کے حد اولڈ بس اسٹینڈ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے جنرل اسٹور کے تالے توڑ کر 80 ہزار روپے سے زائد رقم اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے جبکہ صبح کے وقت دوکان مالک احمد علی شیخ نے جب دوکان کھولا تو سارا سامان بھکرا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس کی جانب سے روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیر سے پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے شواہد اکھٹے کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دوکان مالک احمد علی شیخ نے بتایا کہ میں غریب ہوں اور جنرل اسٹور چلاکر اپنے معصوم بچوں کا پیٹ پالتا ہوں، نامعلوم چوروں نے دوکان کے تالے توڑ کر 80 ہزار روپیوں سے زائد رقم اور دیگر ضروری سامان اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے میری مالی مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :