مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

جمعرات 16 فروری 2017 18:36

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حوالدار کرشن سنگھ نے ضلع کے علاقے مہیش ور میں اپنی سروس رائفل سے گردن میں گولی مار دی جس کے باعث وہ موقع پرہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

خود کشی کے اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکار وں کی تعداد بڑھ کر 377ہو گئی۔