سینیٹ میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ منظور

جمعرات 16 فروری 2017 18:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) سینیٹ میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس سلسلے میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے تحریک پیش کی کہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری پر قائمہ کمیٹی کی خصوصی رپورٹ کو زیر غور لایا جائے اور منظور کیا جائے۔ اس پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر جہانزیب جمالدینی، میاں عتیق شیخ اور دیگر ارکان نے اظہار خیال کیا جس کے بعد ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :