سیکرٹری نجکاری کمیشن سردار احمد نواز سکھیرا سے اینسٹیل گروپ کے وفد کی ملاقات

جمعرات 16 فروری 2017 19:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) سیکرٹری نجکاری کمیشن سردار احمد نواز سکھیرا سے اینسٹیل گروپ کے وفد نے یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی اور پاکستان سٹیل ملز کارپوریشن کی نجکاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اینسٹیل گروپ نے سٹیل ملز کی نجکاری کے سلسلہ میں بولی کے عمل میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اس کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ حکومت پاکستان سٹیل ملز کو فعال بنانے، مالی خسارے میں کمی لانے اور ملازمین کی فلاح کو یقینی بنانے کے لئے ٹرانزیکشن کا عمل جلد مکمل کرنے کی خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :