سراج الحق نے جماعت اسلامی کا تین روزہ خصوصی اجلاس منصورہ میں طلب کرلیا

جمعرات 16 فروری 2017 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی ذمہ داران کا تین روزہ خصوصی اجلاس 17 تا 19 فروری منصورہ میں طلب کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 2018 ء کے انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور ان انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ اجلاس میں شرکت کے لیے چاروں صوبوں سے امرائے اضلاع اور جنرل سیکرٹریز کی منصورہ آمد جاری ہے ۔ امرائے اضلاع انتخابی تیاریوں کے حوالے سے اپنی اپنی رپورٹس پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :