پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے ضلع سرگودھا میں تکنیکی تربیت کا انعقاد

جمعرات 16 فروری 2017 20:01

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے ضلع سرگودھا میں تکنیکی تربیت کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے گورنمنٹ پیرا میڈیکل کالج سرگودھا میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل آفیسرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے جمعرات کے روز تکنیکی تربیت کا اہتمام کیا ۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال، ٹی یچ کیو ۰۹ ایس بی سرگودھا، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ پور، بھاگٹانوالہ ، کوٹ مومن، بھیرہ، سلانوالی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال سے میڈیکل آفیسرز،میڈیکل سپرنٹندنٹس، سپیشلسٹ ڈاکٹرز، سرجز، فزیشنز، ڈنٹسٹس اور نرسز نے تربیت حا صل کی۔

سٹاف نے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے اس اقدام کو سراہا۔ تربیتی سیشنز میں پنجاب ایڈز کنٹرول کی جانب سے ایڈز کنٹرول پروگرام کی ٹریٹمنٹ کو ارڈییٹر ڈاکٹر طیبہ رشید اور ماہر نفسیات فائزہ نیئر نے دوران علاج حفاظتی تدابیر، مریضوں کے علاج اور احتیاط کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹر طیبہ رشید نے کہا کہ ادویات کے استعمال سے ماں سے بچے کو وائرس کے منتقلی کے خطرے کو 98 فی صد تک کم کیا جا سکتا ہے

متعلقہ عنوان :