ہٹیاں بالا‘ ضلع جہلم ویلی کی تاریخ کے پہلے جدید ترین انٹرنیٹ کیفے کا افتتاح کردیا گیا

جمعرات 16 فروری 2017 20:20

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) ضلع جہلم ویلی کی تاریخ کے پہلے جدید ترین انٹرنیٹ کیفے کا افتتاح کردیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ینگ گروپ آف جرنلسٹ کے سیکرٹری جنرل سیدعدنان فاطمی تھے جبکہ صدرات سیکرٹری جنرل پریس کلب اسرار ہمدانی نے فرمائی ادارہ کے ایم ڈی چوہدری طیب الیاس،کامران چوہدری،وقاض گیلانی نے کہا کہ ہٹیاں بالا میں کوئی انٹرنیٹ کی سہولیات موجود نہیں تھی جس سے عوام سمیت طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے انٹرنیٹ کے سوا موجودہ دور میں آگے بڑھنے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا خدمت کا مشن لے کر ہٹیاں بالا آئے ہیں امید ہے عوامی تعاون ہمارے ساتھ رہے گا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ینگ گروپ آف جرنلسٹ کے سیکرٹری جنرل سیدعدنان فاطمی نے کہا کہ کاروبار حضور اکرم ؐ کی سنت ہے حلال کمائی زریعے عوام کی خدمت کرنا اجر وثواب ہے ہمارے معاشرے میں ہر چیز کو منفی پہلو میں دیکھا جاتا ہے مگر اس کے مثبت نتائج بھی ہوتے ہیں جس کو اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :