کینیڈا چین کو زیادہ فوڈ برآمد کرنے پر تیار ہے ، وزیر زراعت

جمعرات 16 فروری 2017 20:21

پوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) کینیڈا۔چین آزادانہ تجارتی معاہدے کے بارے میں ابتدائی مذاکرات پروگرام کے مطابق آئندہ ہفتے بیجنگ میں شروع ہو ں گے ، کینیڈا کے وزیر زراعت و زرعی خوراک لارنس میک کولے چاہتے ہیں کہ فارم کا فورک سیکٹر جس کی وہ حکومت میں نگرانی کرتے ہیں مستقبل کے کسی دوطرفہ تجارتی معاہدے کے مینو میں اہم آئٹموں میں شامل ہونی چاہئے ۔

(جاری ہے)

میک کو لے نے گذشتہ یہاں چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی سے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین ہماری خوراک چاہتا ہے اور ہم اسے انہیں فروخت کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کینیڈ ا کے زرعی شعبے کے پاس سیف فوڈ کی بڑھتی ہوئی مانگ پوری کرنے میں چین کو مدد دینے کیلئے صلاحیتوں اور تجربہ حاصل ہے ، چین چاہتا ہے کہ جو ہم جانتے ہیں وہ اسے حاصل کریں اور ہم اپنی اشیاء کی کوالٹی اور اپنے ریگولیٹری سسٹم سے باخبر ہیں ، میں اس امر کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ چینی عوام کینیڈ اسے زیادہ سے زیادہ مصنوعات کی مانگ کررہے ہیں ، میک کولے رواں سال کے اواخر میں چین کا دورہ کرنے والے اور زرعی وفد کی قیادت کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :