جوہری ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق کانفرنس، آسٹریلیا نے شرکت سے انکار کر دیا

جمعرات 16 فروری 2017 20:36

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) آسٹریلیا نے اقوام متحدہ کی اہتمام کردہ اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا جس میں جوہری ہتھیاروں کی پابندی عائد کرنے کے حوالے سے مذاکرات کیے جانا ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے اقوام متحدہ کی اہتمام کردہ اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ کانفرنس آئندہ ماہ 27 مارچ کو امریکی شہر نیویارک میں منعقد کی جا رہی ہے۔ آسٹریلوی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق جوہری ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کی مجوزہ ڈیل سے مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن نہیں ہے۔ گزشتہ برس 123 ممالک نے اس کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کی تھی۔ تاہم آسٹریلیا ان 38 ممالک میں شامل ہے، جو اس حوالے سے مخالف ظاہر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :