فیصل آباد، گھریلو جھگڑے پر نو جوان نے خود کشی کر لی

جمعرات 16 فروری 2017 21:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) گھریلو جھگڑے پر نو جوان نے خود کشی کر لی ، ٹریکف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ، آن لائن کے مطابق جھنگ کے علاقہ موضع لک بدر باغ میں رہائش پیر 27سالہ غلام حسین ولد لال دین نے گھریلو جھگڑے پر دل برداشت ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لی جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا ، چک نمبر297ج ب گوجرہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 22سالہ احتشام اور دستگیر کالونی گوجرہ کے قریب تیر رفتار کار کی ٹکر سے سڑک کراس کرتا 70سالہ محمد اعظم جاں بحق ہو گئے ، سمندری روڈ سہگل سٹی کے قریب موٹر سائیکل سے گرنے والی 57سالہ کاشان بی بی دوران علاج ہسپتال میں چل بسی۔

متعلقہ عنوان :