سی سی پی کی جانب سے فا طمہ جناح وومن یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

جمعرات 16 فروری 2017 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی اسلام آباد میں سیمینا ر کاانعقاد کیا جس میں شرکاء کو کمپیٹیشن قانون اور پالیسی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ یہ سیمینار سی سی پی کی جانب سے "کمپیٹیشن ایڈواکسی اکیڈیمیا ڈرا ئیو-" ( Competition Advocacy Academia Drive) کے نام سے شروع کی گئی اس مہم کا حصہ ہے جس کے تحت یونیورسٹیوں کے طلباء اور فیکلٹی ممبران میں کمپیٹیشن قانون سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے ۔

سیمینا ر کے شرکاء میںفاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کے مینجمنٹ سائنسز کامرس اور لاء ڈیپارٹمنٹ کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر عذرا یاسمین،اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے چیئر پرسن ڈاکٹر طاہر مختارفیکلٹی ممبرز اور طالب علموں کی کثیر تعداد شامل تھی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر عذرا یاسمین نے اپنے خطاب میں سی سی پی کی اس ایڈواکسی مہم کو سراہا او رکہا کہ اکنامکس اور لاء کی فیلڈ میں کمپیٹیشن قانون کی بہت اہمیت ہے اور یونیورسٹیوں کو اس قانون سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ ایسے سیمینارز یونیورسٹی کے طالب علموں کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جس میں طالب علموں کو فروفیشنلز کے ساتھ براہ راست بات چیت کا موقع ملتا ہے۔ سی سی پی کے آفیشلز نے کمپیٹیشن قانون اور اس کے ارتقاء سے متعلق پریزنٹیشن دی اور ایک معلوماتی ویڈیو کے زریعے شرکاء کو بریفنگ دی اور کمپیٹیشن قانون کا مختصر تعارف کرایاگیا اوردھوکہ دھی پر مبنی تشہیر کی روک تھام کے لیے سی سی پی کے آفس آف فئیر ٹریڈ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

سوال وجواب کے سیشن میں سی سی پی کی ٹیم نے کمپیٹیشن سے متعلقہ سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔سیمینار کے بعد سی سی پی ٹیم کے سینئر حکام ڈاکٹر شہزاد انصر ،احمد قادر، اسفند یار خٹک اور فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کے مابین ہونے والی میٹنگ میں مستقبل میں کمپیٹیشن قانون کی آگاہی کو بڑھانے کے لیے اقدامات پر غورکیاگیا۔ ایڈواکسی مہم کے دوسرے مرحلے میں چاروں صوبوں کی18 اہم یونیورسٹیوں میں ایسے سیمنارز معنقد کیے جائیں گے جس کا آغاز 23 فروری کو یونیورسٹی آف پشاور سے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :