حکومت سانحہ لاہور کی آڑ میں عوامی جلسوں کا راستہ نہ روکے، اگر ہمیں 8اپریل کو جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم ملتان کے ہر چوک پر جلسہ کریں گے اور عوامی عدالت میں جائیں گے

عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 16 فروری 2017 21:44

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ اگر ہمیں 8اپریل کو جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم ملتان کے ہر چوک پر جلسہ کریں گے اور عوامی عدالت میں جائیں گے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ سانحہ لاہور کی آڑ میں عوامی جلسوں کا راستہ نہ روکے، پیپلز پارٹی کے علاوہ ہمیں بھی 8اپریل کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے کی گئی ملاقات میں کیا، جمشید دستی نے مزید کہا کہ سانحہ لاہور انتہائی افسوسناک ہے اور ہم سانحہ لاہور کے شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیںاور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیںلیکن یہ حکمرانوں کی نااہلی ہے کہ وہ سیکیورٹی کا نظام تباہ کر چکے ہیں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیںمیرا مطالبہ ہے کہ آزادی رائے کا حق نہ چھینا جائے اور عوامی راج پارٹی کو 8اپریل کو ڈویژنل سپورٹس گرائونڈ میںہر حالت میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے موجودہ حکومت جمہوریت کی دعویدار ہے لیکن ایسا محسوس ہو تا ہے کہ موجودہ جمہوریت آمریت سے بھی بدترین دور سے گزر رہے ہیں جہاں پر آزادی رائے کا حق تک چھینا جا رہا ہے عوامی راج پارٹی کا جلسہ ہر حالت میں ہو گا اگر اجازت نہ دی گئی تو ہم عوامی عدالت میں جائیں گے اور ہر چوک پر جلسے کریں گے اور ہم قانونی کاروائی کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق حکمرانوں نے خفیہ میٹنگ کرکے سانحہ لاہور کو وجہ بنا کر سیاسی جلسوں پر پابندی لگانے کی سازش تیار کر لی ہے لیکن ہم ہر سازش کا مقابلہ کریں گے اور ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے میرا جلسہ غریبوں کا جلسہ ہے اور غریب عوام ملک سے روایتی سیاست کے خاتمے کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریزنہیں کریں گے ۔