ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کی رہائی کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج، سماعت دو ہفتوں تک ملتوی

جمعرات 16 فروری 2017 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کی رہائی کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج،اسلام ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث ایگزیکٹ کمپنی کے مالک اور سی ای او شعیب شیخ کی رہائی سے متعلق مقامی عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلینج کر دیا گیا،مقامی عدالت کا فیصلہ ریاست کی جانب سے چیلینج کر دیا گیا،کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کی،ریاست کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد عدالت میں پیش ہوکر موقف اپنایا کہ مقامی عدالت کا فیصلہ شہادتوں کو سنے بغیر دیا گیا،راجہ خالدمقامی عدالت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،راجہ خالد نے کہا کہ شعیب شیخ سمیت مزید 26 افراد منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،شعیب شیخ کے وکیل رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست زائد المیعاد ہے اس کو خارج کیا جائے،اگر درخواست ریاست کی جانب سے دائر ہو تو اس کی میعاد 6 ماہ تک ہوتی ہے راجہ خالد نے عدالت کو بتایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے راجہ خالد سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہ درخواست اینٹی منی لانڈرنگ یا پھر ضابطہ فوجداری کے تحت دائر کی ہے ،آئندہ سماعت پر اس درخواست سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے،آئندہ سماعت پر راجہ خالد دلائل دیں گے،کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :