Live Updates

ملک ایک بار دہشتگردی کی لپیٹ میں ،سیہون شریف میں درگاہ حضرت لال شہباز قلندر میں 32افراد جاں بحق ، 100 سے زائد زخمی

صدر ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، بلاول بھٹو ، آصف زرداری ، عمران خان اوردیگر کی دھماکے کی مذمت ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 16 فروری 2017 20:17

ملک ایک بار دہشتگردی کی لپیٹ میں ،سیہون شریف میں درگاہ حضرت لال شہباز ..
سیہون شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) سیہون شریف میں درگاہ حضرت لال شہباز قلندر کے صحن میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 32افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ، درگاہ پر خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی، صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے لال شہباز قلندر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ‘ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ‘ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ گورنر رفیق رجوانہ ‘ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ‘ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ‘ گورنر سندھ زبیر عمر ‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ‘ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ‘ وزیر دفاع خواجہ آصف ‘ و زیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور گورنر بلوچستان نے شہباز قلندر دھماکے پر شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے دربار کے صحن میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں 32افراد جاں بحق اور 100 سی زائدزخمی ہوگئے ، بعض ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہے جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، دربار میں بہت زیادہ رش تھا اور دھمال ہورہی تھی ۔ جمعرات کے دن خاص طور پر زیادہ لوگ درباروں کا رخ کرتے ہیں۔

نما زمغرب کے بعد دھمال جاری تھا کہ دھماکہ ہو گیا۔ دربار میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق دربار کے احاطہ میں ہر طرف لاشیں اور زخمی پڑے ہوئے ہیں اور انہیں کوئی اٹھانے والا نہیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا۔ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے لال شہباز قلندر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ‘ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ‘ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ گورنر رفیق رجوانہ ‘ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ‘ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ‘ گورنر سندھ زبیر عمر ‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ‘ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ‘ وزیر دفاع خواجہ آصف ‘ و زیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور گورنر بلوچستان نے شہباز قلندر دھماکے پر شدید مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 5روز میں یہ ساتواں بڑا دھماکہ ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات