ضلع میں نوجوانوں کے مابین موسیقی اور فنون لطیفہ کے مقابلہ جات کا آغاز 3مارچ ہوگا

جمعرات 16 فروری 2017 23:38

سیالکوٹ۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن و کلچرپنجاب شاہد اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کی طرح ضلع سیالکوٹ میں نوجوانوں کے مابین موسیقی اور فنون لطیفہ کے مقابلہ جات کا آغاز 3مارچ ہوگااوت ان مقابلہ جات میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کروانی لازمی ہوگی ‘ رجسٹریشن فارم ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس ماڈل ٹاؤن سیالکوٹ سے حاصل کئے جاسکے گے جبکہ 28فروری رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہوگی ‘ حکومت پنجاب صوبہ میں کلچرکو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے اور یہ پروگرام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔

یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ٹینٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد کے سلسلہ میں بذریعہ وڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل گوجرانوالہ ڈاکٹر حلیم خاں، ڈی ڈی کالجز سیالکوٹ رانا صہیب انور اور ڈی آئی او سیالکوٹ منور حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر حلیم خاں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق فنون لطیفہ کے مقابوں میں حصہ لینے کی حد عمر 18سے 35سال جبکہ موسیقی کے مقابلوں کیلئے 18سے 30 سال مقرر کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موسیقی کے مقابلہ جات 3مارچ سے 9مارچ تک جاری رہیں گے اور اسی طرح فنون لطیفہ کے مقابلہ جات 13سے 20مارچ تک انعقاد پذیری ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان مقابلوں میں اول ، دوم اور سوئم آنے والے شرکاء کو بالترتیب ڈیڑھ لاکھ، ایک لاکھ اور 75ہزار روپے کے انعامات سے نواز ا جائے گا جبکہ 5افراد کیلئے 20,20ہزار روپے کے خصوصی انعامات بھی رکھے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :