گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا شہباز قلندرؒ درگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 16 فروری 2017 23:41

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا شہباز قلندرؒ درگاہ میں دھماکے کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا سیون شریف، لعل شہباز قلندرؒ درگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے دہشت گردی کے اس واقع میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمی بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی اس بزدلانہ کاروائی کے ذمہ دار عناصر کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے ملک کے دشمن ہیں اور معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگ کر پاکستان کے عوام کا حوصلہ پست کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی بزدلانہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر ِ جمیل عطا فرمائے۔