راولپنڈی،ایئر ہوسٹس کے خلاف مکان پر قبضے کا جرم ثابت ہونے پر 6ماہ قید 1لاکھ روپے جرمانہ،2لاکھ مقدمہ کاخرچہ دینے کی سز ا

جمعرات 16 فروری 2017 23:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اشرف نے قومی ائیرلائن(پی آئی ای) کی فضائی میزبان(ایئر ہوسٹس ) کے خلاف مکان پر قبضے کا جرم ثابت ہونے پر 6ماہ قید 1لاکھ روپے جرمانہ اور2لاکھ روپے مقدمہ کاخرچہ دینے کی سزا سنائی ہے جس پر پولیس نے ثمینہ چوہدری کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوا دیا ہے تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے مسماةمقصودہ اعوان کی درخواست پر ثمینہ چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا جس میں ملزمہ عدالت سے ضمانت پر تھی درج مقدمہ میں ملزمہ پر خالی گھر کے تالے توڑ کر قبضہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا گزشتہ روز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کو سزا سناتے ہوئے جیل بھجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :