لال شہباز قلندر درگاہ پر دھماکہ ممکنہ طور پر ایک خاتون خود کش حملہ اور نے کیا: نجی ٹی وی چینل کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 فروری 2017 21:39

سیہون شریف (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء) دعوی کیا گیا ہے کہ لال شہباز قلندر درگاہ پر دھماکہ ممکنہ طور پر ایک خاتون خود کش حملہ اور نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے سیہون شریف میں واقع حضرت لال شہباز قلندر کی درگاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے باعث آخری اطلاعات موصول ہونے تک 50 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ھماکے کی زد میں آ کر 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے اب ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر خاتون خود کش حملہ اور نے کیا۔ جائے وقوعہ سے ایک خاتون کا سر اور ٹانگیں ملی ہیں جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ خود کش حملہ ایک خاتون نے کیا۔ تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :