صوبائی محتسب بلوچستان نے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کے آکسیجن پلانٹ کی خرابی اور ڈیرہ مراد جمالی ومنجھوشوری میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار کا ازخودنوٹس لے لیا ‘تمام ذمہ دار حکام سے وضاحت طلب

جمعرات 16 فروری 2017 23:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) صوبائی محتسب بلوچستان محمد واسع ترین نے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ کے آکسیجن پلانٹ کی خرابی اور ڈیرہ مراد جمالی ومنجھوشوری میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار سے متعلق عوامی شکایات پر ازخودنوٹس لے لیا اور اس ضمن میں تمام ذمہ دار حکام سے وضاحت طلب کرکے کاروائی شروع کردی ۔