سیہون شریف خود کش حملہ، عوام کو سابق آرمی چیف راحیل شریف کی یاد ستانے لگی

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 فروری 2017 22:31

سیہون شریف خود کش حملہ، عوام کو سابق آرمی چیف راحیل شریف کی یاد ستانے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء) سیہون شریف خود کش حملے کے بعد عوام کو سابق آرمی چیف راحیل شریف کی یاد ستانے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک مرتبہ پھر سے دہشت گردوں کے نشانے پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

صرف 5 روز میں دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان بھر میں 8 دہشت گرد حملے کیے گئے ہیں جن کے باعث 100 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ دہشت گردی کی اس نئی لہر نے عوام کو پھر سے سابق آرمی  چیف راحیل شریف کی یاد دلا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے سابق آرمی چیف کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان سے درخواست کی جا رہی ہے کہ وہ دوبارہ سے منظر عام پر آئیں متحرک ہوں اور ملک کو عوام کو دہشت گردوں سے بچائیں۔